موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق

موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریکٹر  ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق

اٹھارہ ہزاری،جھنگ (نمائند ہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے چناب کالج بھکر روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 32 سالہ محمد شعیب موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو ٹیم نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کر دیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں