چنیوٹ :محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ

چنیوٹ :محرم الحرام کے حوالے  سے سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے محرم الحرام کے حوالے سے مختلف علاقوں کا مشترکہ دورہ کیا۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی اور دیگر پولیس و انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔ افسران نے امام بارگاہ مہاجرین، جلوسوں کے روٹس، کنٹرول روم اور حساس مقامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو مکمل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں