سابقہ رنجش پر خاتون پر تشدد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں سابقہ رنجش پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
قیصر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور اسے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔