کمشنرکی مختلف شہریوں سے ملاقات،مسائل و شکایات سنیں
شہریوں کے مسائل فوری حل کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے : مسرت جبیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر مسرت جبیں نے اوپن ڈور پالیسی پر بلاتعطل عملدرآمد جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں سے آئے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔کمشنر نے ڈویژنل و ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے تمام درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، سرکاری اداروں میں شفافیت اور شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔کمشنر نے واضح کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عام آدمی کو بلا رکاوٹ انتظامیہ تک رسائی دینا اور اس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔