یو کے ایم طلبہ کی شاندار کارکردگی اسٹارٹ اَپ کی تیسری پوزیشن
کمالیہ (نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی ) یونیورسٹی آف کمالیہ کے طلبہ نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ لائلپور تعلیمی و صنعتی روابط نمائش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔نمائش میں 221 اسٹارٹ اَپس اور اختراعی آئیڈیاز پیش کیے گئے ،
جن میں یونیورسٹی آف کمالیہ نے 9 اسٹارٹ اَپس کے ساتھ شرکت کی۔یو کے ایم کے فرسٹ ایئر بی ایس طلبہ نے مختلف جامعات کے سینئر طلبہ کے مقابلے میں اعتماد اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔یونیورسٹی آف کمالیہ کے اسٹارٹ اَپ سٹارک شہری فیشن ملبوسات نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔