جعلی دستاویزات کے ذریعے فراڈ کا مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سول لائن میں جعلی دستاویزات کے ذریعے فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
عبدالرحمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کروا کر اسے مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔