ڈجکوٹ:پرانی دشمنی پر فائرنگ سے زخمی نوجوان جاں بحق

ڈجکوٹ:پرانی دشمنی پر فائرنگ سے زخمی نوجوان جاں بحق

چک 276 رب کے سرفرازکو کاہنہ پل چک 272 رب کے نزدیک نشانہ بنایاگیا

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا) پرانی دشمنی کی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑگیا،بتایاگیاہے کہ چک نمبر 276 رب کا رہائشی محمد سرفراز اپنے بھائیوں ملک بلال اور ملک نواز کے ہمراہ مقدمہ کی پیروی کے لیے موٹر سائیکل پر ضلع کچہری جا رہا تھا کہ راستے میں کاہنہ پل چک نمبر 272 رب کے قریب پٹرول پمپ پر رکنے کے دوران ملزموں عاقب اور رفاقت موقع پر پہنچ گئے ۔ملزموں نے مقدمہ کی پیروی سے روکنے کے لیے للکارا اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملک بلال شدید زخمی ہو گیا۔ اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں