ڈپٹی کمشنر کا تحصیل بھوانہ کا دورہ ہسپتال اور سیل پوائنٹس کا معائنہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ کے ہمراہ تحصیل بھوانہ کا تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی دستیابی سمیت سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مزید بینچز، 24 گھنٹے اے سی سسٹم اور دیگر سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں انہوں نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں بہتری کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے احکامات بھی دیے ۔