شاندار کارکردگی پر پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی، تعریفی اسناد اور نقد انعامات
بلوچنی (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ اور انچارج انویسٹی گیشن کھرڑیانوالہ کو شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
ایس ایچ او عاطف شہزاد کھچی اور انچارج انویسٹی گیشن گلزار سپراء کو مؤثر کارروائیوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب اقدامات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ فرض شناس، ایماندار اور بہادر پولیس افسران محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔