حزب اللہ کا پورے لبنان میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کا اعلان

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے پورے لبنان میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

حزب اللہ کے سینئر رکن پارلیمان حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت لبنان کے تمام علاقوں میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کرتی ہے۔

حزب اللہ کے سینئر رکن پارلیمان حسن فضل اللہ نے لبنان کے مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا مجوزہ جنگ بندی اسرائیلی افواج کے لبنان سے انخلا کی جانب پہلا اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے، جنگ بندی کا نفاذ خطے میں استحکام پیدا کرنے اور کشیدگی کم کرنے میں مددگار ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنانی صدارتی دفتر پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ حزب اللہ نے حملوں کے باہمی خاتمے کی تجویز قبول کرلی ہے جس کے تحت دونوں فریق ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں روکیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے مکمل جنگ بندی کی حمایت اور اسرائیل کے سخت مؤقف کے درمیان موجود اختلاف آنے والے دنوں میں ہونے والے سفارتی مذاکرات کا اہم موضوع بن سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں