اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری، مزید 4 افراد جاں بحق

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے جاری رہے، حملوں میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلع صیدا میں واقع قصبے مروانیہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہوئے، مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرین کو ملبے سے نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔

ضلع صور کے قصبے بازوریہ پر ہونے والے ایک الگ اسرائیلی فضائی حملے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں تاہم زمینی صورتحال بدستور کشیدہ دکھائی دے رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں