ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت آسان بنانے کیلئے تیار
تہران: (دنیا نیوز) ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت آسان بنانے کیلئے تیار ہوگیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جاپانی وزیراعظم نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا بنیادی مسئلہ ان پابندیوں اور رکاوٹوں سے پیدا ہوتا ہے جو امریکا نے ایرانی جہاز رانی اور تجارت پر عائد کر رکھی ہیں۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے جاپانی جہازوں کی آمد ورفت میں آسانی ہو۔