صدر مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات، 2 گھنٹے تک طویل مشاورت
کراچی: (دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری سے محسن نقوی کی کراچی میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات دو گھنٹے جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور صدرِ مملکت کے درمیان اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، کراچی میں صدرِ مملکت اور محسن نقوی کی طویل ملاقات کے دوران دو گھنٹے تک مشاورت جاری رہی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی، محسن نقوی کی صدرِ مملکت سے ملاقات کو اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے، صدرِ مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات میں مختلف امور زیر غور آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی ملاقات میں داخلی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔