پی آئی کا ایک اور کارنامہ: ملتان کے حجاج کو جدہ چھوڑ کر روانہ، مسافروں کا شدید احتجاج

ملتان: (دنیا نیوز) پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، پی آئی اے کی پرواز جدہ سے ملتان کے حجاج کو چھوڑ کر روانہ ہوگئی۔

جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا، احتجاج کرنے والوں میں خواتین حجاج بھی شامل ہیں، حجاج کرام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جدہ سے ملتان پی آئی اے پی کے 846 کی کنفرم ٹکٹ تھی، مقررہ وقت سے دو گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچے لیکن بورڈنگ کے وقت اتار دیا گیا۔

حجاج کرام کا کہنا ہے کہ خواتین حجاج کرام سمیت ہم سب یہاں بے یار و مددگار کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں