قیمتی اور نایاب نسل کے بکرے چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قیمتی اور نایاب نسل کے بکرے چوری کرلئے گئے ۔
تھانہ روشن والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نذیر احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے لاکھوں روپے مالیت کے بکرے اور دیگر سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔