حلقہ بندیوں کے مسودے پر شہریوں کے تحفظات، بے ضابطگیاں

حلقہ بندیوں کے مسودے پر شہریوں کے تحفظات، بے ضابطگیاں

کئی چکوک، دیہات اور محلوں کے نام غلط درج کیے گئے ہیں ،عوام میں بے چینی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حلقہ بندیوں کے حالیہ مسودے پر شہریوں، سماجی حلقوں اور مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعدد بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے ۔شہریوں کے مطابق کئی چکوک، دیہات اور محلوں کے نام غلط درج کیے گئے ہیں جبکہ بعض آبادیوں کو غیر منطقی انداز میں مختلف حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ اس صورتحال نے عوام میں بے چینی پیدا کر دی ہے ۔مختلف سماجی و عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور سامنے آنے والے اعتراضات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے ۔ شہریوں نے کہا کہ جہاں کہیں غلطیاں موجود ہیں انہیں فوری درست کیا جائے تاکہ مستقبل میں تنازعات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں