ریونیو عوامی خدمت سروسز، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریونیو سے متعلق خدمات کی بروقت اور شفاف فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے سائلین کے مسائل تفصیل سے سن کر متعلقہ ریونیو افسران کو مقررہ وقت میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔