ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر جاری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر صدارت اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیوریج،
بارشی پانی کی نکاسی، سڑکوں و گلیوں کی تعمیر اور پارکس کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ شہر میں بارشی پانی کے مؤثر انتظام کیلئے مختلف مقامات پر زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس تعمیر کیے جا رہے ہیں۔بریفنگ کے مطابق ایک ٹینک مکمل ہو چکا ہے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پہلے فیز کے تمام منصوبے 30 جون تک مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران ریلیف مل سکے ۔