چنیوٹ :اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

 چنیوٹ :اوپن ڈور پالیسی  کے تحت کھلی کچہری، شہریوں  کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔

 اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سنے ۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسروں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ شہریوں کی جانب سے صفائی ستھرائی، تجاوزات، صحت، تعلیم، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی مسائل پر مشتمل درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں