عیدالاضحی پر سکیورٹی انتظامات بہتر شہریوں کا ڈی پی او کو خراج تحسین

عیدالاضحی پر سکیورٹی انتظامات بہتر  شہریوں کا ڈی پی او کو خراج تحسین

چناب نگر (نامہ نگار )عیدالاضحی کے موقع پر دریائے چناب اور شہر میں سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے سراہا گیا ہے ۔

شہریوں کے مطابق گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات نمایاں طور پر بہتر رہے ، جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دیں جبکہ ٹریفک پولیس نے روانی برقرار رکھنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں مہر شاہد، اکرم ساگر چودھری، سید ساجد شاہ، عبدالصمد سرور اور سید سلمان شاہ نے ڈی پی او اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ محرم الحرام میں بھی فول پروف سکیورٹی کی امید ظاہر کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں