غیر معیاری ایل ای ڈی لائٹس کا بڑھتا ہوا استعمال حادثات کا سبب بننے لگا

غیر معیاری ایل ای ڈی لائٹس کا بڑھتا  ہوا استعمال حادثات کا سبب بننے لگا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر غیر معیاری چائنا ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث رات کے اوقات میں حادثات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

شہریوں کے مطابق تیز سفید روشنی سامنے سے آنے والے ڈرائیورز کی بینائی متاثر کرتی ہے جس سے معمولی غفلت بھی حادثے کا سبب بن رہی ہے ۔ طبی ماہرین نے بھی ایسی روشنی کو آنکھوں کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق یہ لائٹس روڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری ایل ای ڈی لائٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور فوری طور پر انہیں اتروایا جائے تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں