غیر قانونی کلینک قائم کر نے والے 3 اتائی پکڑے گئے

غیر قانونی کلینک قائم کر نے والے 3 اتائی پکڑے گئے

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیم نے چیکنگ کی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی طور پر کلینک قائم کر کے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے تین اتائی ڈاکٹرز کو قابو کرلیا گیا۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران تین ملز موں کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر کلینک قائم کرکے شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرتے ہوئے پایا گیا۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں