ٹرک کھڑا کر کے ٹریفک بلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا

ٹرک کھڑا کر کے ٹریفک بلاک  کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرک کھڑا کر کے ٹریفک بلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ فیڈمک کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا کرنے کے ساتھ حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں