گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم زیورات نقدی، موبائلز، گھڑیاں لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم زیورات، نقدی، موبائلز، گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کر کے لے گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حمزہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ اکیلی گھر پر موجود تھیں کہ اس دوران گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم گھر میں داخل ہو گیا اور الماریوں سے زیورات نقدی موبائل گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔