تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کے لئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔