بھاری مالیت کا تا نبا اور تاریں چوری کر لی گئیں
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھاری مالیت کا تانبا اور تاریں چوری کر لی گئیں۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی ہزاروں روپے مالیت کی تاریں اور تانبہ چوری کر لیا اور راہ فرار اختیار کر گئے ۔ تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔