سیر و تفریح کیلئے آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارک میں سیر و تفریح کے لئے آئے شہری کی موٹرسائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں قائم گٹ والا پارک میں زبیر نامی شہری فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لئے آیا اور موٹرسائیکل کھڑی کر کے پارک کے اندر داخل ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔