کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران مختلف گھروں کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔