مارکیٹ میں خریداری کیلئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کیلئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں صدام نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔