جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
تھانہ ساندل بار کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پیراں دتہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی جواں سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔