کانسٹیبل ظفر اقبال 39 سالہ خدمات کے بعد ریٹائر، الوداعی تقریب کا انعقاد

کانسٹیبل ظفر اقبال 39 سالہ خدمات  کے بعد ریٹائر، الوداعی تقریب کا انعقاد

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کے کانسٹیبل ظفر اقبال اپنی 39 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ۔

ان کے اعزاز میں تھانہ بھوانہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اسداللہ اور دیگر افسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔ پولیس افسروں نے کانسٹیبل ظفر اقبال کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ریٹائرڈ کانسٹیبل کو پھولوں کے گلدستے ، اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے اور انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں