بقایاجات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے :ڈی جی ایف ڈی اے

بقایاجات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے :ڈی جی ایف ڈی اے

ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے متعلقہ افسروں  و عملے کو ہدایت کی ہے کہ ریونیو ریکوری مہم مزید تیز کی جائے اور رواں ماہ کے اختتام تک بقایاجات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی جبکہ بہتر نتائج دینے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کو ریکوری مہم کی مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اہداف مقرر کرکے ان کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے ۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے اہم اجلاس طلب کرکے بقایاجات کی تفصیلات اور ریکوری حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ عدنان شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال انصاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری میاں اختر اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قیصر عباس رند نے ہدایت کی کہ کمرشلائزیشن فیسوں، ہاؤسنگ سکیموں میں غیرقانونی ڈویلپمنٹ پر عائد جرمانوں اور دیگر واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں