شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جنگ بازار کے علاقے میں عدنان نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں