ٹوبہ : واٹر سپلائی لائن سے غیر قانونی کنکشن منقطع

ٹوبہ : واٹر سپلائی لائن سے غیر قانونی کنکشن منقطع

مزید غیر قانونی کنکشنز کا انکشاف ،فوری سروے اور نشاندہی کا عمل شروع

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلیمان شجاع کے حکم پر واٹر سپلائی لائن میں غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔کارروائی کے دوران سپروائزر شبیر چیمہ نے سرکاری واٹر سپلائی لائن پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر موجود تین غیر قانونی کنکشن منقطع کر دئیے ۔ ابتدائی معائنے کے دوران اسی لائن کے حصے میں مزید غیر قانونی کنکشنز کا بھی انکشاف ہوا، جس پر ٹیم نے فوری طور پر مزید سروے اور نشاندہی کا عمل شروع کر دیا۔بعد ازاں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلیمان شجاع موقع پر پہنچے اور جاری کارروائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سخت ہدایت جاری کی کہ سرکاری واٹر سپلائی لائنوں میں غیر قانونی کنکشن لگانے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے اقدامات کی روک تھام ممکن ہو سکے اور شہری نظام متاثر نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں