دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ دوبارہ جنگ کی صورت میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر مزید حملوں سے متعلق بیانات کے بعد سماجی رابطوں کے ایک پلیٹ فارم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ہم شکست خوردہ لوگوں کے ساتھ لڑنے سے نہیں ڈرتے۔
ایران کی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ اگر اس بار جنگ ہوئی تو یہ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، اور خطے کی صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔