بینکوں کے اہل اکاؤنٹ ہولڈرز کو بڑا تحفظ فراہم کر دیا گیا
کراچی: (دنیا نیوز) ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے تمام بینکوں کے اہل اکاؤنٹ ہولڈرز کو بڑا تحفظ فراہم کر دیا۔
سٹیٹ بینک کےذیلی ادارے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے سالانہ رپورٹ کا اجراء کر دیا، ملک بھر کے تمام بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے تحفظ کی حد 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی۔
ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے گزشتہ 6 برس میں ڈیپازٹ تحفظ کی حد کو دوسری بار بڑھایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے تمام شیڈولڈ بینکوں میں 30 جون 2025 تک 9 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار کھاتےدار موجود تھے، شیڈولڈ بینکوں کے تمام اہل کھاتے دار ڈیپازٹس اب دس لاکھ روپے تک محفوظ ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ڈیپازٹ پروٹیکشن فنڈ کا حجم 200 ارب روپے سے تجاوز کرگیا، ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن رکن بینک کی ناکامی پر کھاتہ داروں کو ادائیگی کرتا ہے۔