دن بھر شدید گرمی کے بعد جڑواں شہروں میں بارش، خیبر پختونخوا میں ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دن بھر شدید گرمی کے بعد جڑواں شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کردی، کرک شہر اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

خیبرپختونخوا میں آج سے طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا شدید خطرہ ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں