بحیرہ عمان میں امریکی فضائیہ نے بھارتی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ڈالا، 3 افراد لاپتہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر کو امریکی فضائیہ نے نشانہ بنا ڈالا، 21 افراد کو بچا لیا لیا، 3 تاحال لاپتہ ہیں۔
عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق امریکی افواج نے بحیرۂ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر کو فضائی حملہ کرکے ناکارہ بنا دیا، امریکی فوج کے مطابق جہاز نے امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے تیل منتقل کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا کیونکہ عملہ امریکی فورسز کی جانب سے بار بار دی گئی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے بحیرۂ عمان میں آئل ٹینکر حملے پر نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرلیا، بھارت نے آئیل ٹینکر پر امریکی حملے کے خلاف باضابطہ طور پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خلیج عمان میں حملے کے بعد بھارتی آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 3 بھارتی لاپتا ہیں، 28 افراد کے عملے میں سے 24 بھارتی شہری تھے۔