ون ڈے اور ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، ابرار احمد کی ترقی

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

بولنگ رینکنگ میں پاکستانی سپنر ابرار احمد کی دو درجے ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر آگئے، پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی 4 درجے ترقی ہوئی، 9 ویں پوزیشن پر آگئے۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار رہی، بابراعظم کی چھٹی پوزیشن رہی، ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے جوروٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

جوروٹ دو درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے، بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک، ایک درجہ ترقی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں