ایوان نمائندگان کی کمیٹی کا اجلاس: امریکی وزیر توانائی کو سخت سوالات کا سامنا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کو ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ سے ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا ایران سے لاکھوں بیرل تیل نکال رہا ہے۔
کرس رائٹ سے پوچھا گیا کہ وہ اس معاملے سے آگاہ ہیں تو انہوں نے جواب دیا میں اس بارے میں لاعلم ہوں، ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ صدر ٹرمپ غلط بیانی کر رہے تھے؟ اس پر کرس رائٹ نے جواب دیا ہرگز نہیں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ صدر غلط بیانی کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ صدر غیر رسمی انداز میں ایران کے تیل کی ترسیل روکنے کے لئے ہماری کوششوں کا ذکر کر رہے تھے۔