اسرائیل میں 530 روز سے زیر حراست رہنے والے فلسطینی ڈاکٹر حسام ابوصفیہ عدالت پیش

تل ابیب: (دنیا نیوز) غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو اسرائیلی فوج نے 530 روز تک زیر حراست رکھنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا۔

عدالتی سماعت کے دوران سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ خاصے کمزور دکھائی دیئے ہیں، ڈاکٹر حسام ابو صفیہ غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ تھے۔

انہیں دسمبر 2024ء میں اسرائیلی فوج نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب انہوں نے ہسپتال چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا، اس وقت اسرائیلی حملوں کے دوران یہ ہسپتال شمالی غزہ میں کام کرنے والا آخری فعال طبی مرکز تھا۔

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق دورانِ حراست ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو شدید تشدد اور دیگر ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کی صحت کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں