ایران امریکہ تناؤ، بحرین میں فضائی حملے سے بچاؤ کے سائرن بج اٹھے

منامہ: (دنیا نیوز) ایران امریکی حالیہ تناؤ کے پیش نظر بحرین میں بھی فضائی حملے سے بچاؤ کے سائرن بج اٹھے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پر سکون رہیں اور فوری طور پر قریب ترین محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو جائیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں