امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، 6 افراد 4 ادارے متاثر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ کی جانب سے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی گئیں جن کا ہدف 6 افراد اور 4 ادارے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق نئی پابندیاں ایسے افراد اور اداروں پر عائد کی گئی ہیں جن پر ایران کے فوجی اور اسلحہ جاتی پروگراموں کی معاونت کا الزام ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کیلئے ہتھیاروں اور عسکری سازوسامان کی فراہمی کے نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل بھی ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی کے تحت متعدد بار افراد، کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے، ان اقدامات کو ایران کے خلاف جاری زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں