پاسداران انقلاب کی امریکی افواج سے جھڑپیں، آبنائے ہرمز میں 2 جہاز نشانہ بن گئے

تہران: (دنیا نیوز) امریکہ کی جانب سے ایران پر تازہ حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا، یہ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جب ان پر کارروائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں