وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے گندم سپلائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کا اقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے عملی قدم ہے۔