ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر حملوں کا حکم دے سکتا ہوں : ٹرمپ کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر حملوں کا حکم دے سکتا ہوں۔
امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدے تک پہنچنے میں بہت زیادہ وقت لے رہا ہے، ایران کے پاس موقع ہے اپنی بقا کیلئے معاہدے پر ستخط کرلے۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکا نے رات گئے ایران کے ریڈار سسٹم اور دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا، ایران نے جنگ بندی کے دوران اپنی دفاعی صلاحیت کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی دفاعی نظام رات گئے امریکی حملوں کو روکنے میں ناکام رہا، شاید ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر حملوں کا حکم دے سکتا ہوں۔
ٹرمپ نے سابق انتظامیہ پر ایک بار پھر نتقید کےتشتر چلاتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ سب سے زیادہ کرپٹ تھی، ہماری حکومت نے امریکا کے شہروں کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ’ سیکیورامریکا ایکٹ‘پر دستخط کر دیے، ڈیموکریٹس نےامریکا کو محفوظ بنانے کے اقدامات کو روکنے کی کوشش کی، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے تمام بارڈرکی نگرانی سخت کرکے غیرقانونی تارکین وطن کو داخل ہونے سے روکا، ہم نے واشنگٹن شہر سے ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو باہر نکالا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکی جدید ہیلی کاپٹر کو مار گرایا، پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے ایران سے ڈیل میں اہم کردار ادا کیا، پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے اچھے تعلقات ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب پہنچ گیا تھا، ہم ڈیل کے بہت قریب تھے ، بے وقوفی کی گئی، ہم ان پر سخت حملہ کرنے جا رہے ہیں، انہیں معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو بامعنی اور کام کرے، آج ایک بار پھر ان پر سخت حملہ کرنے جا رہے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ ڈیل کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔