امریکی صحافی کے اغواء میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے کے اغواء میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
نیویارک کی عدالت نے طالبان کمانڈر کو دہشتگردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے جرم میں سزا سنائی۔
امریکی اخبار کے مطابق 50 سالہ حاجی نجیب اللہ نے امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے اور دو ساتھیوں کو 7 ماہ یرغمال بنایا تھا۔
امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے 2008 میں افغانستان میں اغوا ہوئے تھے اور طالبان کمانڈر پر امریکی فوجی قافلوں پر حملوں کا بھی الزام تھا۔