غزہ اب بھی گہری غیر یقینی صورتحال اور تکلیف کا سامنا کر رہا ہے: اقوام متحدہ

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ اب بھی گہری غیر یقینی صورتحال اور تکلیف کا سامنا کر رہا ہے۔

انتونیوگوتوتریس نے کہا کہ آٹھ ماہ قبل جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے امریکی ثالثی سے ہونے والی اس جنگ بندی کے باوجود غزہ پر مہلک حملے جاری ہیں، جو اکتوبر میں نافذ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 981 فلسطینی شہید اور 3,104 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت کے مطابق 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر کم از کم 72 ہزار 991 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں