ایم کیو ایم کا بلدیہ ٹاؤن کیس کے فیصلے کا خیرمقدم
کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم نے بلدیہ ٹاؤن کیس کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا سپریم کورٹ نے بلدیہ ٹاؤن کیس میں ایک اور الزام بھی ختم کر دیا، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو بلدیہ ٹاؤن کیس میں سپریم کورٹ نے بری کر دیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ایک بار پھر عدالت سے ایم کیو ایم کا مؤقف درست ثابت ہوا، مخالفین نے ایم کیو ایم کا تشخص خراب کرنے کیلئے ہر دور میں الزامات لگائے، ایم کیو ایم پر لگائے گئے، ایک بھی ثابت نہیں ہوا، بیشتر الزامات لگانے والوں نے عدالتوں اور میڈیا میں اپنے دعوے واپس لئے۔
مصطفیٰ کمال نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا 260 شہدا کے لواحقین کیلئے آج بڑا دن ہے، آج اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیس کو میرٹ پر سنا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہتا تھا یہ کام ایم کیو ایم کے کارکنان نے نہیں کیا، آج میرے مؤقف کی تائید ہوگئی، آگ فیکٹری مالکان کی غلطیوں کی وجہ سے لگی۔