کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی پلی گرافٹنگ کردی گئی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی پلی گرافٹنگ کردی گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پلاسٹک سرجن مرحلہ وار گرافٹنگ کرتے رہیں گے، ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹر ماہ نور کا تیسری بار مکمل معائنہ کیا، چہرے اور آنکھوں کے بیرونی حصے، ہونٹ اور ناک پر زخم ہیں۔
دوسری جانب تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں چوتھے روز بھی ہڑتال رہی، ڈاکٹرز کا طبی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔